ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان کو مفتی اعظم سعودی عرب مقرر کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شاہی فرمان کے تحت شیخ صالح بن فوزان کو سینئر علما کونسل کا چیئرمین اور جنرل پریزیڈنسی آف سائنٹیفک ریسرچ اینڈ افتا کا سربراہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ 23 ستمبر 2025ء کو انتقال کر گئے تھے۔ وہ 1999ء سے مفتی اعظم کے عہدے پر فائز تھے اور شریعت، قانونی و معاشرتی امور پر اہم فتوے دینے سمیت بلند پایہ مذہبی خدمات انجام دیتے رہے۔






