پی آئی اے کی 5 سال بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال، پہلی فلائٹ مانچسٹر روانہ

0
432

اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پانچ سال بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے باقاعدہ پروازیں بحال کر دیں۔ افتتاحی پرواز بوئنگ 777 کے ذریعے 273 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی۔

افتتاحی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ، ایوی ایشن حکام اور پی آئی اے انتظامیہ نے شرکت کی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پی آئی اے پر پابندی سے نقصان ہوا مگر قومی ایئرلائن کے معیار کو دوبارہ بحال کیا گیا۔

ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی، منگل اور ہفتے کو اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ ہوں گی، جبکہ مستقبل میں لندن کے لیے بھی براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا