آزاد کشمیر میں حکومت سازی ، صدر زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ

0
394

صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے شہباز شریف کو پیپلز پارٹی کے حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔ کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال ہیں جبکہ رانا ثناء اللّٰہ اور امیر مقام ارکان میں شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی منظوری صدر آصف زرداری پہلے ہی دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی نے مذاکرات سے قبل آزاد کشمیر مسلم لیگ قیادت سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے سے انہیں آگاہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نمبرز پورے ہوئے تو پیپلز پارٹی حکومت بنانے کی کوشش کرے گی، اس حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی پارٹی کی اگلی میٹنگ میں کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا