آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول سامنے آگیا

0
229

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز 30 جنوری سے 5 فروری تک ہوں گے، جو ٹی 20 ورلڈکپ 2026 (بھارت و سری لنکا) سے قبل شیڈول ہیں۔

ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ایک روزہ میچز 13 سے 19 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ جلد سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا اعلان کرے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ انہیں پاکستان کے اس دورے پر خوشی ہے، ’’یہ سیریز ہمارے کیلنڈر کا اہم حصہ ہے اور پاکستان میں کرکٹ ہمیشہ شاندار تجربہ ہوتی ہے۔‘‘

یاد رہے کہ پاکستان نے نومبر 2024 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا، جہاں محمد رضوان کی قیادت میں گرین شرٹس نے ون ڈے سیریز 2-1 سے جیتی تھی، تاہم آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز 3-0 سے اپنے نام کر کے حساب برابر کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا