وزیراعظم گھریلو صارفین کیلئے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان

0
394

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا، جسے حکومت نے پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی قلت ایک بڑا چیلنج تھی، اس وقت گیس دستیاب نہ ہونے کے باعث عوام سے معذرت کرنا پڑی، تاہم اب حالات بہتر ہونے پر کنیکشنز بحال کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ نئے گیس کنیکشنز کے لیے لاکھوں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، اور آج گیس کنیکشنز کی بحالی سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے زائد تھا لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکالا۔ شہباز شریف نے کہا کہ اب بھی ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے شبانہ روز محنت جاری رکھنا ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا