شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ نار جعفر کے علاقے میں پیش آیا جہاں رات گئے شادی کی تقریب میں ڈی جے میوزک پر خواجہ سرا رقص کر رہے تھے۔
اسی دوران خواجہ سرا کو چھیڑنے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا جو دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم میں بدل گیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔






