پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو ہٹائے جانے کا فیصلہ

0
227

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ) نے انہیں نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ محمد وسیم کو 2024 میں ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کی کوچنگ میں ویمن ٹیم کی کارکردگی مسلسل زوال پذیر رہی، بورڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود ٹیم ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ وسیم کا رویہ اکھڑ مزاج رہا، کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ تعلقات بہتر نہ رہے، جبکہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں ٹیم کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہ آ سکی۔

ذرائع کے مطابق محمد وسیم کی جگہ اگلے ہفتے نیا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ سری لنکا اور بھارت میں جاری ویمن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم 7 میں سے 4 میچ ہاری جبکہ 3 میچ بارش کی نذر ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا