ہنگو میں پولیس آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک

0
328

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں تھانہ دوآبہ پولیس کی کامیاب کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ دوآبہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شرپسند عناصر دلن روڈ پر غیر قانونی ناکہ بندی قائم کیے ہوئے ہیں، جس پر البرق کمانڈوز نے فوری طور پر آپریشن شروع کیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا، جب کہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق علاقے کی کلیئرنس کے دوران ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد ہوا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا