نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح، کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے: عطااللہ تارڑ

0
363

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاہم کھیل کے میدان میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

پنجاب پیڈل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں اجاگر کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پیڈل کھیل کو پاکستان میں تیزی سے مقبولیت مل رہی ہے، اسلام آباد سپر مارکیٹ میں پیڈل کورٹس بنائے گئے ہیں جبکہ سی ڈی اے نے کھیلوں کی جدید سہولیات فراہم کی ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینا چاہیے، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کے مواقع بڑھانا ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، جنہوں نے ہمیشہ ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی میں بہتری آئی ہے، سبز پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع زیر غور ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا