عالمی قوتیں خاموش رہیں تو کشمیر اگلا سیاسی دھماکا بن سکتا ہے،مشعال ملک

0
394

اسلام آباد: کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کا 78واں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مشعال حسین ملک نے کہا کہ 27 اکتوبر وہ دن تھا جب بھارت نے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف ٹینکوں کے ذریعے ریاست پر قبضہ کیا۔

مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر آج بھی دنیا کا سب سے زیادہ فوجی محصور خطہ ہے جہاں تقریباً نو لاکھ بھارتی فورسز تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ماؤں کے گھروں سے بیٹے چھینے گئے اور 78 برس گزرنے کے باوجود آنچل آنسوؤں سے خالی نہیں۔

مشعال ملک نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر طاقتیں خاموش رہیں تو کشمیر مستقبل میں ایک بڑا سیاسی دھماکا بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں قیادت کو خاموش کر دینے کی پالیسی اختیار کر رہا ہے اور یہ صورتحال خطے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک امن کے سفیر ہیں اور انہیں دبانا خطے کو مزید غیر مستحکم بنائے گا۔ مشعال ملک نے عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کو نظرانداز نہ کریں اور مسئلے کے منصفانہ و پرامن حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا