اقوام متحدہ کی امن فوج نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا

0
552

بیروت: جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن (یونیفل) کے اہلکاروں نے ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔ یونیفل کے مطابق ڈرون نے ان کی ٹیم کے اوپر جارحانہ انداز میں پرواز کی جس کے بعد اہلکاروں نے دفاعی کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا دیا۔

یونیفل نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد ایک اور اسرائیلی ڈرون نے قریب گرینیڈ پھینکا اور اسرائیلی ٹینک نے فائرنگ بھی کی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق ڈرون معمول کی پرواز کر رہا تھا اور اس نے کسی پر فائرنگ نہیں کی، واقعے کے بعد فوج نے گرنے والی جگہ پر ایک دستی بم پھینکا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا