پیرس: فرانس کی خاتونِ اول بریجیت میکرون کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی نوعیت کی جھوٹی مہم چلانے کے الزام میں 10 افراد کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق 8 مردوں اور 2 خواتین پر الزام ہے کہ انہوں نے برسوں تک یہ افواہ پھیلائی کہ بریجیت میکرون پیدائش کے وقت مرد تھیں۔
اگر جرم ثابت ہوا تو ملزمان کو 2 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ مقدمہ ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب صدر ایمانوئیل میکرون اور ان کی اہلیہ نے امریکا میں بھی ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
یہ افواہیں 2017 میں میکرون کے صدر منتخب ہونے کے بعد سامنے آئیں اور سازشی حلقوں نے انہیں ہوا دی۔
پیرس کیس میں شامل بعض ملزمان نے یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر جھوٹی ویڈیوز اور پوسٹس شیئر کیں، جنہیں فرانس اور امریکا دونوں میں عدالتی کارروائیوں کا سامنا ہے۔






