پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی تعاون کا نیا فریم ورک شروع کرنے پر متفق

0
640

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کے فریم ورک کے آغاز پر اتفاق کیا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، بھائی چارے اور اسلامی یکجہتی کے رشتے کو فروغ دینے کی عکاسی کرتا ہے۔

اقتصادی فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں کئی اسٹریٹجک اور اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے نجی شعبے کے کردار کو بڑھانے اور تجارتی تبادلے کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ترجیحات میں توانائی، صنعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بجلی کی ترسیل کے منصوبے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ فریم ورک دونوں ممالک کے رہنماؤں اور عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے اور اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں پائیدار شراکت داری کی تعمیر کے لیے ان کے مشترکہ وژن کی توثیق کرتا ہے۔ دونوں ممالک سعودی پاکستانی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کے انعقاد کے منتظر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا