راولپنڈی میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ اور سمندری سرحدوں کے ہر انچ کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امن، استحکام اور علاقائی سمندری سلامتی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ کانفرنس میں جنگی تیاریوں، جاری منصوبوں اور مستقبل کے پروگراموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ شرکاء کو پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔






