مذاکرات کا ایک اور دور ہونا چاہیے، رہنما افغان طالبان

0
439

افغانستان میں برسراقتدار طالبان حکومت کے قطر میں سفیر سہیل شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ہونا چاہیے۔ حال ہی میں ترکیے کے شہر استنبول میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور چار روز تک جاری رہا، جو کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔

پاکستان کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش کیے گئے، تاہم افغان وفد نے سرحد پار دہشت گردی روکنے کی ضمانت دینے سے انکار کردیا۔ اس مذاکراتی عمل میں افغان وفد کا حصہ رہنے والے سہیل شاہین نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ اس نوعیت کے مذاکرات ایک ہی دور میں مکمل نہیں ہوتے اور مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تاحال کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے، اس لیے مذاکرات کے ایک اور دور کا انعقاد ضروری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا