وزیر اعظم کی صدر سے ملاقات، آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر مشاورت

0
404

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، آزاد کشمیر کی صورتحال اور پاک–افغان کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات ایوانِ صدر میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، راجہ پرویز اشرف، طارق فضل چوہدری، فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمان بھی شریک تھے۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ اور وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود رہے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ دورۂ سعودی عرب سے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، نئے وزیراعظم کے نام اور حکومت سازی پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پاک–افغان کشیدگی اور خطے کی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا