خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 ارکان نے حلف اٹھا لیا

0
401

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 ارکان نے عہدے کا حلف اٹھایا، جس کی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انہیں حلف دلایا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی بھی موجود تھے۔

حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل تھے۔ حلف کے بعد گورنر نے صوبائی وزرا کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تقریب میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید، انتظامی محکموں کے سربراہان اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے گزشتہ روز 13 رکنی کابینہ تشکیل دی تھی، جس میں 10 صوبائی وزراء، دو مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔ کابینہ میں مشیر کے طور پر مزمل اسلم اور تاج محمد خدمات انجام دیں گے جبکہ شفیع جان وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کے فرائض انجام دیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا