پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم

0
320

اسلام آباد: پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی میں وزیراعظم کے نام پر اختلافات بدستور برقرار ہیں اور پی پی قیادت پارلیمانی پارٹی کی گروپنگ ختم کرانے میں ناکام رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے دھڑے اپنے امیدوار کی حمایت سے دستبردار ہونے سے انکار کر چکے ہیں، اور پارٹی سردار یعقوب، لطیف اکبر اور چودھری یاسین کے گروپوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔

پی پی قیادت پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم کے نام پر قائل کرنے میں ناکام رہی اور اب وزیراعظم کے نام کے فیصلے کا اختیار خود پی پی قیادت کے پاس ہے۔ پی پی قیادت مظفر آباد میں وزیراعظم کے نام کا اعلان متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا