سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے کامیاب بولیاں

0
472

اسلام آباد میں مقامی وسائل کی ترقی کے سلسلے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں 20 سال بعد سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے آف شور بڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ یہ بلاکس مجموعی طور پر 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر پر پھیلے ہوئے ہیں۔

ابتدائی مرحلے میں 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جبکہ ڈرلنگ کے دوران سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمت عملی مؤثر ثابت ہوئی ہے، جو اپ اسٹریم سیکٹر میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

کامیاب بولی دہندگان میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ماڑی انرجیز، پرائم انرجی، ترکیہ پیٹرولیم، یونائیٹڈ انرجی، اورینٹ پیٹرولیم اور فاطمہ پیٹرولیم شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا