اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی  این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ

0
457

اسلام آباد: این سی سی آئی اے کے اہلکاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ادارے میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ ادارے میں اب تک درج تمام ایف آئی آرز اور انکوائریز کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ ڈی جی نے یہ بھی کہا ہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے جتنی جائیدادیں، گاڑیاں اور دیگر اثاثے اب تک سیل کیے گئے ہیں، ان کی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی جائے۔

اس سلسلے میں تمام زونز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درج شدہ کیسز، ایف آئی آرز اور کارروائیوں کی مکمل تفصیلات 3 نومبر تک جمع کرائیں تاکہ ادارے کی مجموعی کارکردگی اور کارروائیوں کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا