ٹرمپ نے تارکین وطن کیلئے ویزا کی حد مقرر کر دی

0
344

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 2026 کے لیے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد صرف 7,500 مقرر کر دی ہے، جو 1980 کے ریفیوجی ایکٹ کے بعد سب سے کم ترین حد ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی تاریخ میں تارکین وطن کی تعداد میں کمی لائی جا رہی ہے تاکہ ملک کے مفادات کو نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفید افریقیوں کو جنوبی افریقہ میں نسل کشی کے خطرے کے پیش نظر ترجیح دی جائے گی۔ موجودہ سالانہ پناہ گزین کی حد ایک لاکھ 25 ہزار ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا کہ نئے قانون کے تحت مہاجرین کو سخت سکیورٹی جانچ سے گزرنا ہوگا اور امریکی وزارت خارجہ اور ہوم لینڈ سکیورٹی کی منظوری لازمی ہوگی۔

ماہرین اور انسانی حقوق تنظیموں نے ٹرمپ کے اقدام پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ امریکی امیگریشن پالیسی کو مزید محدود کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا