سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کر گئے

0
314

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق آفتاب شعبان میرانی کو علالت کے باعث کراچی کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم ایک ہفتہ قبل انہیں گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی رفقا میں شامل تھے۔ وہ ایک سینئر پارلیمنٹیرین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مخلص و وفادار رہنما تھے۔

صدر نے مرحوم کی جمہوریت، وفاقِ پاکستان اور عوامی خدمت کے لیے گرانقدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ علاوہ ازیں پی پی کے دیگر رہنماؤں نے بھی آفتاب شعبان میرانی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا