آصف علی زرداری کی تاجکستان کے صدر سے دوحہ میں اہم ملاقات

0
286

دوحہ: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات دوسری ورلڈ سمٹ برائے سماجی ترقی کے موقع پر دوحہ میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور لسانی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

صدرِ مملکت نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے 2024 میں دستخط شدہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں گہرائی کا مظہر قرار دیا۔

آصف علی زرداری نے CASA-1000 منصوبے کی بحالی کو مشترکہ خوشحالی کے لیے اہم قدم قرار دیا اور تاجکستان کو پاکستان کے ذریعے تجارت اور روابط کے نئے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے براہِ راست پروازوں کی بحالی پر بھی غور کرنے کی بات کی۔

صدرِ مملکت نے اگست 2025 میں ہونے والی مشترکہ فوجی مشق ’دوستی-II‘ کو سراہا اور دفاعی تعاون اور استعداد کار میں معاونت کی پیشکش کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کے قطر میں سفیر بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا