سابق پی ٹی آئی رہنماوں کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات

0
413

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور آنے والے دنوں میں مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

فواد چودھری نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کم کرنے اور مفاہمت کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مذاکرات ناگزیر ہیں اور تمام سیاسی قوتوں کو ایک میز پر آنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور ایسی شخصیات کو مذاکرات کا حصہ بنایا جا رہا ہے جن کے دونوں جانب بہتر تعلقات موجود ہیں، تاکہ تناؤ کم کیا جا سکے۔

فواد چودھری نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں لاہور جیل کے قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور ملک کو درکار استحکام مفاہمت کی سیاست سے ہی ممکن ہے۔ ان کے مطابق چودھری شجاعت حسین وہ رہنما ہیں جن پر تمام اطراف اعتماد رکھتے ہیں۔

اس موقع پر عمران اسماعیل نے بھی کہا کہ قومی مفاہمت وقت کی ضرورت ہے اور بات چیت کے ذریعے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا اگر طالبان سے مذاکرات ہو سکتے ہیں تو سیاسی قوتوں کے درمیان بات چیت کیوں نہیں؟

ذرائع کے مطابق فواد چودھری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی مختلف جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں۔ یہ وفد کل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا جبکہ سردار ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقاتوں کا شیڈول طے کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں یہ وفد اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بھی ملاقات کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا