چمن بارڈر پر افغانستان کی جانب سے پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دے کر صورتحال پر قابو پا لیا۔
وزارت اطلاعات کے ترجمان نے افغان حکام کی جانب سے پھیلائے گئے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا آغاز افغانستان کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز نے ذمہ دارانہ انداز میں ردعمل دیا، جس کے نتیجے میں صورتحال جلد معمول پر آگئی اور جنگ بندی برقرار ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان سرحدی معاملات کے پرامن حل اور مذاکراتی عمل کے لیے پرعزم ہے اور امید کرتا ہے کہ افغان حکام بھی تعاون اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔






