قزاقوں نے مالٹا کا تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا

0
490

صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں نے بھارت سے جنوبی افریقہ جانے والے مالٹا کے تیل بردار جہاز پر حملہ کرکے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔ جہاز کے منیجر کے مطابق حملے کے باوجود عملے کے 24 ارکان محفوظ ہیں اور کمپنی ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ہنگامی مدد فراہم کرنے کے لیے خصوصی ٹیم بھی متحرک کردی گئی ہے۔

یورپی یونین کی بحری فورس کا کہنا ہے کہ ان کا ایک جہاز واقعے کے قریب موجود تھا اور کارروائی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق قزاقوں نے فائرنگ اور راکٹ گرینیڈ سے حملہ کیا، جس پر عملہ جہاز کے اندر محفوظ کمرے میں منتقل ہوگیا۔

گزشتہ کچھ عرصے سے اس خطے میں بحری قزاقی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث اہم شپنگ روٹس پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔ اس راستے سے عالمی منڈی تک پیٹرولیم مصنوعات کی بڑی مقدار منتقل ہوتی ہے، جس کی سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق قزاقوں نے اس حملے سے قبل ایران کے ماہی گیروں کی ایک کشتی بھی اپنے قبضے میں لے لی تھی۔ اس سے پہلے 2024 میں بھی اسی علاقے میں ایک لائبیریا کے جہاز کو قزاقوں نے اغوا کیا تھا، جسے بعد میں یورپی فورسز نے بازیاب کرایا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا