ہانگ کانگ سپر سکسز، پاکستان کی سیمی فائنل میں انٹری

0
545

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، جس کے نتیجے میں جنوبی افریقہ نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔

پاکستان نے 103 رنز کا ہدف عبدالصمد کی جارحانہ اننگز کی بدولت صرف 3.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عبدالصمد نے اپنی 10 گیندوں پر 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں 8 چھکے لگائے۔ خواجہ نافع 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان عباس آفریدی 2 گیندوں پر 2 چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا