باکو میں پاکستانی طیاروں کی گھن گرج نے حاضرین کا لہو گرما دیا

0
433

آذربائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ کے دوران باکو کی فضاؤں میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں کی گھن گرج نے حاضرین کا لہو گرمادیا۔

پاک فوج کے خصوصی دستے نے پریڈ میں حصہ لیا اور قومی پرچم تھامے ہوئے مہمانوں کو سلامی دی۔ پاکستانی ہیلی کاپٹروں نے بھی ترکی اور آذربائیجان کے ساتھ مل کر فلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔

زمین پر ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش بھی کی گئی، جسے دیکھنے والے ناظرین نے پاکستان، آذربائیجان اور ترکی کے فوجی دستوں کی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا