شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز پر حملے،4 اہلکار شہید،4دہشت گرد ہلاک

0
132

پشاور(طلوع نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے تبی ٹول خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے جھڑپ میں تین سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے

جبکہ ضلع خیبر میں چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں غلام خان کے علاقے تبی ٹول خیل میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا اور دہشتگردوں نے خڑ ورسک سیکیورٹی چک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔حملے کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید اور آٹھ زخمی ہو گئے

جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد واصل جہنم ہو گئے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیااور آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری تھا۔

ادھر ضلع خیبر کے علاقے سورکمر میں سیکیورٹی فورسز کی حوالداری چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا۔حملے کے دوران حوالداری پوسٹ پر دو راکٹ لانچر فائر کئے گئے۔

حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار نوید شہید ہو گیا۔سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔ باقی دہشتگرد فرار ہو گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا