جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کر دی

0
464

جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ نے سپریم کورٹ میں درخواست 184 تھری کے تحت دائر کی ہے، جس میں فیڈریشن اور وزارت قانون و انصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے آئینی دائرہ اختیار کو کم نہیں کر سکتی اور سپریم کورٹ کا آئینی اختیار کسی اور عدالت یا فورم کو منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ایسی آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دے جو سپریم کورٹ کے اختیارات کم کرے اور فیصلہ کرے کہ آئینی عدالت یا کسی اور فورم کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینا آئین کے منافی ہے۔

ساتھ ہی درخواست میں ہائی کورٹ ججز کی منتقلی سے متعلق شقیں بھی کالعدم کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک متنازعہ حصوں پر عملدرآمد روک دیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا