اپوزیشن نے 27ویں آئینی ترمیم کی کاپیاں پھاڑ دیں، نعرے بازی

0
318

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، ترمیم کی کاپیاں پھاڑیں اور ایوان میں نعرے بازی کی۔

اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے ترمیم کو غیر جمہوری قوتوں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے شدید مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اختیار عوام کا حق ہے اور غیر سیاسی مداخلتوں نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق ملک کو سیاسی استحکام کے لیے قومی حکومت اور شفاف انتخابات کی ضرورت ہے۔

حکومتی وزرا نے اپوزیشن کے اعتراضات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ترمیم کا مقصد آئینی عمل کو واضح، مستحکم اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک معاشی طور پر بہتر سمت میں جا رہا ہے اور قیادت کی مضبوط پالیسیاں نتائج دے رہی ہیں۔

ترمیم کی منظوری کے بعد اسے دوبارہ سینیٹ بھیجا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم پر صدر کے دستخط ہوتے ہی وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے جائیں گے، اور ممکن ہے کہ جلد ہی عدالت کے ججوں سے حلف لیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا