ثانیہ مرزا کی طلاق کے بعد کے کٹھن لمحات پر لب کشائی

0
372

سابق ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنے زندگی کے مشکل لمحات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے یوٹیوب چینل “سرونگ اِٹ اپ وتھ ثانیہ” میں فلمساز فرح خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق شوہر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد بیٹے کی اکیلی پرورش ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

ثانیہ نے اعتراف کیا کہ ماں بننا، کام کرنا اور پڑھنا اکثر ان کو تھکا دیتا ہے اور ایسے لمحات میں وہ بہت تکلیف محسوس کرتی ہیں۔ فرح خان نے بتایا کہ ایک موقع پر وہ لائیو شو کرنے میں بہت ڈر گئی تھیں اور اگر فرح خان ان کے سیٹ پر نہ ہوتیں تو یہ ممکن نہ ہوتا۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق جنوری 2024 میں ہوئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا