تائیوان میں سمندری طوفان سے تباہی،27 افراد ہلاک،551 زخمی

0
346

تائیوان کے شمالی علاقوں میں سمندری طوفان فنگ وانگ نے شدید تباہی مچائی ہے۔ مختلف حادثات میں 551 افراد زخمی اور درجنوں لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریکارڈ بارشوں سے مشرقی پہاڑی علاقے بری طرح متاثر ہوئے، 8 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سُواؤ میں 648 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے ہزاروں گھر متاثر ہوئے اور نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔

شدید بارشوں کے باعث سیکڑوں سکول اور دفاتر بند، 100 پروازیں منسوخ، اور گھروں و کاروباری مراکز میں 4 فٹ تک پانی داخل ہو گیا۔ متاثرہ علاقوں میں رہائشی صفائی اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا