ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رابرٹ مورس نے 12 سالہ بچی سے زیادتی کا اعتراف کر لیا

0
269

ڈونلڈ ٹرمپ کے روحانی مشیر اور معروف میگا چرچ کے بانی پادری رابرٹ مورس نے عدالت میں 12 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا۔

عدالت نے مورس کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی اور متاثرہ خاتون کو 2.5 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق یہ واقعات 1980 کی دہائی میں پیش آئے تھے، تاہم متاثرہ خاتون نے حال ہی میں سامنے آ کر انصاف کی جدوجہد کی۔

عدالت میں مورس نے متعدد سنگین الزامات تسلیم کیے، جن میں بچی کو اپنے گھر بلانا، اعتماد میں لے کر ہراساں کرنا اور مسلسل زیادتی شامل تھی۔

سزا کے بعد متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ایک اہم قدم ہے، لیکن چھ ماہ کی سزا اس جرم کی سنگینی کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ قانونی ماہرین اور سماجی کارکن بھی اس بات پر متفق ہیں کہ سنگین جرائم میں پلی ڈیل کے ذریعے اتنی نرمی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتی۔

قانونی ماہرین کے مطابق مورس کو جنسی مجرم کے طور پر رجسٹر کرنا ہوگا اور رہائی کے بعد سخت نگرانی کا سامنا کرنا پڑے گا، تاہم عوامی غصہ اس بات پر مرکوز ہے کہ ایک بچی کے ساتھ زیادتی جیسے سنگین جرم پر دی گئی سزا ناکافی اور غیر مؤثر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا