پاکستان اور چین کا انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

0
71

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں پاک–چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ چینی سفیر نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

ملاقات میں طے پایا کہ انسدادِ دہشت گردی کے لیے مشترکہ اقدامات مزید تیز کیے جائیں گے اور سکیورٹی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک–چین تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر قائم ہیں۔ چین پاکستان کا مخلص دوست ہے، جس نے ہر مشکل گھڑی میں بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔

چینی سفیر جیان زیڈونگ نے یقین دہانی کرائی کہ چین پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا