آئی ایم ایف نے کرپشن اور نظام پر سنگین سوالات اٹھا دیے:تیمور جھگڑا

0
361

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ نے کرپشن، نظام کی کمزور کارکردگی اور اداروں پر سیاسی دباؤ سے متعلق سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف واضح طور پر کہہ رہا ہے کہ ملک میں کرپشن ہو رہی ہے اور ادارے سیاسی اثر و رسوخ کے باعث اپنا کردار موثر انداز سے ادا نہیں کر پا رہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں عدالتوں کی دیانت داری اور شفافیت پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں جب کہ حیران کن طور پر اس رپورٹ پر نومبر 2025 کی تاریخ درج ہے۔

تیمور جھگڑا نے یہ بھی کہا کہ ملک میں زیادہ تر شوگر ملیں سیاسی قیادت کی ملکیت ہیں اور آئی ایم ایف نے 26ویں ترمیم سے متعلق بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں موجود انکشافات ہوشربا ہیں لیکن ملک میں اس پر خاموشی اختیار کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کے پاس آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کیے گئے سوالات کا کوئی جواب موجود نہیں۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں اگر ایسی رپورٹ سامنے آتی تو حکومت مستعفی ہو چکی ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کے مفادات کے لیے پالیسیاں بنائی جاتی ہیں جس کا نقصان غریب عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت واضح کرے کہ آیا آئی ایم ایف کی رپورٹ درست ہے یا غلط۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی اسمبلی میں آ کر اس رپورٹ سے متعلق جواب دیں کیونکہ شفافیت نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا