کیری ڈبہ کھائی میں جاگرا ، 6 افراد جاں بحق

0
384

ایبٹ آباد کے تھانہ بگنوتر کی حدود میں بیرن گلی کھڑی کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والا کیری ڈبہ الٹ کر گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے میں گاڑی میں سوار چھ افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں چار مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والی خواتین میں 25 سالہ ماریہ دختر شبیر اور 34 سالہ فاطمہ دختر سرور شامل ہیں۔ مردوں میں زوالفقار عرف پپو ولد حسین، اُن کے بیٹے زبیر، یاسر ولد خلیل اور ایک شخص اختر شامل ہیں جن کی عمر 35 سال بتائی جاتی ہے۔

ایبٹ آباد ٹریفک حادثہ

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی اداروں کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لیا۔ امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا