غزہ میں اسرائیلی حملے شرم الشیخ امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: پاکستان

0
662

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض فورسز کی جانب سے معصوم فلسطینیوں پر کیے جانے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق اسرائیلی حملوں میں معصوم بچے اور خواتین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے حملے خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں اور یہ شرم الشیخ میں طے پانے والے امن معاہدے کے بھی بالکل برعکس ہیں۔ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیلی استثنیٰ اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے احترام کو یقینی بنانے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان آزاد اور ملحقہ سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا