دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح، مختلف ممالک کی ثقافتیں نمایاں:اسحاق ڈار

0
434

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح کر دیا، جہاں مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ اور روایات نمایاں ہو گئیں۔

تقریب سے خطاب میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی مینا بازار کا انعقاد قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینا بازار نہ صرف ایک اہم روایت ہے بلکہ مختلف ثقافتوں کو یکجا کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کے لگائے گئے سٹالز پاکستان کے ساتھ ان کے مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتے ہیں، جبکہ مینا بازار کے ذریعے مختلف ممالک کی ثقافتوں کو قریب سے جاننے کا موقع ملتا ہے۔

نائب وزیراعظم نے فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پفوا) کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سماجی فلاح و بہبود کے لیے پفوا کا کردار نمایاں ہے، اور حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

تقریب کے دوران نائب وزیراعظم نے مختلف اسٹالز کا معائنہ بھی کیا، جبکہ سیکرٹری خارجہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا