سپیشل برانچ کو علیحدہ کیڈر یونٹ بنانے کی منظوری:تمام وسائل فراہم کریں گے: سہیل آفریدی

0
578

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سپیشل برانچ کو باقاعدہ اسپیشلائزڈ یونٹ اور علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اعلان وزیراعلیٰ محمد سہیل افریدی کی زیر صدارت پولیس کی سپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سپیشل برانچ کے اہلکار انٹیلی جنس، سکیورٹی، ویریفیکیشن، سروے اور سرویلنس کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے 308 اہلکار بھی سپیشل برانچ کا حصہ بن چکے ہیں۔

سال 2025 میں سپیشل برانچ نے 2 خودکش جیکٹس، 32 آئی ای ڈیز، 70 راکٹ شیلز اور 288 ہینڈ گرینیڈز ناکارہ بنائے، جبکہ 635 سیاسی اجتماعات کی سکیورٹی، اسلحہ و ایکسپلوسِو لائسنس کی ویریفیکیشن، 3124 نادرا ویریفیکیشنز، 6840 پاسپورٹ، 14518 سی پیک، 6060 پرسنل اور 9413 سرکاری اہلکاروں کی ویریفیکیشن بھی انجام دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے سپیشل برانچ میں 1221 نئی اسامیوں کی تخلیق کی اصولی منظوری دی اور کہا کہ درکار تمام ہیومن ریسورس اور دیگر وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں گے۔

سپیشل برانچ کے انفراسٹرکچر کے لیے 1820 ملین اور موٹر وہیکلز کے لیے 904.7 ملین روپے منظور کیے گئے ہیں۔ 98 گاڑیاں اور 404 موٹر سائیکلیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی جبکہ ٹیکنیکل آلات اور ٹیکنالوجی کی خریداری کے لیے 2543.9 ملین روپے مختص کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سہیل افریدی نے کہا کہ سپیشل برانچ کو انٹیلی جنس اور انسدادِ دہشت گردی کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کلیدی ستون ہے۔ انہوں نے سپیشل برانچ کے مجوزہ الاؤنسز اور نئی عمارتوں کے قیام کی بھی منظوری دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا