بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کی رہائش گاہ پر متعدد اداکار اور اہلخانہ سفید لباس میں پہنچے۔
مشہور فلم ساز کرن جوہر نے انسٹاگرام پر دھرمیندر کی موت کی تصدیق کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
رپورٹس کے مطابق دھرمیندر کو دو ہفتے قبل سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔
دھرمیندر نے آخری بار اپنی اداکاری فلم “جوہر” میں دکھائی، جو 25 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ انہوں نے 1960 میں فلم “دل بھی تیرا ہم بھی تیرے” سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 6 دہائیوں پر محیط کام کے دوران کئی ایوارڈ یافتہ فلمیں کیں۔
دھرمیندر پنجاب کے لدھیانہ میں پیدا ہوئے اور 1954 میں پرکاش کور سے شادی کی۔ بعد ازاں اداکارہ ہیما مالنی سے شادی کی۔ 89 سال کی عمر میں بھی وہ سوشل میڈیا پر سرگرم رہے اور صحت مند زندگی، زراعت اور سادہ زندگی کے اسباق شیئر کرتے رہے۔






