دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں، بائیکاٹ سب سے بڑی سیاسی غلطی: عطا تارڑ

0
408

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جو لوگ انتخابی عمل کا حصہ ہی نہ بنے، ان کی جانب سے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کی ہوتی ہے، عمل میں شریک نہ ہو کر اعتراضات اٹھانا درست رویہ نہیں۔

ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ’’معرکۂ حق میں ڈیجیٹل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا، دشمن کو اس کی اپنی زبان میں جواب دینا ضروری ہے‘‘۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی مضبوط اتحادی ہے اور ہر موقع پر ساتھ کھڑا ہونے پر شکریے کی مستحق ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی پُرامن سیاست کو بھی سراہا اور کہا کہ ’’جماعت اسلامی نے اتنا بڑا جلسہ کیا لیکن ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر قومی سلامتی اداروں کے خلاف منفی مہمات تشویشناک ہیں، جبکہ سیاست میں بات چیت اور مکالمہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

عطا تارڑ کے مطابق مثبت رویہ اختیار کرکے مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے، اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو فیک نیوز کی روک تھام کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا