راولپنڈی میں معروف فوڈ چین سیور فوڈ ایک بار پھر شہریوں کی تنقید کی زد میں آگئی ہے، جہاں صارفین نے الزام عائد کیا ہے کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ کھانے پینے کی اشیاء پر حکومتی مقررہ شرح سے زیادہ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔
شہریوں کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کی جانب سے راولپنڈی کارڈ ہولڈرز کے لیے فوڈ آئٹمز پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد مقرر ہے، تاہم سیور فوڈ کی طرف سے بلوں میں 16 فیصد ٹیکس شامل کیا جا رہا ہے، جسے صارفین نے غیر قانونی اور ناجائز قرار دیا ہے۔

متاثرہ گاہکوں کا کہنا ہے کہ:
“حکومتی نرخ واضح ہونے کے باوجود ریسٹورنٹ اپنی مرضی کا ٹیکس لگا رہا ہے، جو کھلی زیادتی اور عوام سے ناجائز وصولی ہے۔”
شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالتی ہے بلکہ مارکیٹ میں شفافیت پر بھی سوال اٹھاتی ہے۔






