فیصل آباد : تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں ضمنی الیکشن کے آزاد امیدوار اور بزرگ سیاستدان نواب شیر وسیر کے ڈیرہ پر فائرنگ کا زخمی ملازم دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات چک نمبر 582 گ ب اڈہ حماندکا میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان ڈیرہ میں داخل ہوئے اور وہاں موجود ملازمین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے 50 سالہ ملازم شاعت علی سمیت ایک خاتون زخمی ہوئی تھی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
آج فائرنگ کا زخمی 50 سالہ شاعت علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
لنڈیانوالہ پولیس نے 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اور اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔






