ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا، جس کے دوران مجموعی طور پر 539 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان افغان باشندوں کو حاجی کیمپ منتقل کرنے کے بعد افغانستان بارڈر بھیجا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ کی حدود میں واقع ارجنٹائن پارک سے 438 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افراد کئی ماہ سے پارک کے ایک حصے میں خیمہ زن تھے۔
آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا جبکہ گرفتار افراد کسی قسم کا ویزا یا متعلقہ دستاویزات پیش نہ کر سکے جس کے باعث انہیں حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تمام غیر قانونی افغان باشندوں کو حاجی کیمپ منتقل کرنے کے بعد افغانستان روانہ کر دیا جائے گا۔






