جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الوداعی ملاقات

0
454

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قیادت، بصیرت اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی اور مشترکہ تعاون بڑھانے میں جنرل ساحر شمشاد کا کردار انتہائی اہم رہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جوائنٹ آپریشنل تیاری، قومی سلامتی کے مقاصد، علاقائی استحکام اور ملٹری ڈپلومیسی میں جنرل ساحر شمشاد کی خدمات کو بھی سراہا۔

اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔ جی ایچ کیو آمد پر انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا