پاکستان کا بھارت میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر پر پرچم لہرانے پراظہارِ تشویش

0
390

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر پر پرچم لہرانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت سے جاری بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر پاکستان نے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دفترِ خارجہ نے کہا کہ بابری مسجد ایک صدیوں پرانی عبادت گاہ ہے، جسے انتہا پسندوں نے 6 دسمبر 1992 کو منہدم کر دیا تھا، اور بھارتی حکومت نے انتہا پسندوں کو عدالت کے ذریعے بری کر دیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نے مسمار کی گئی مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کی اجازت دی، اور بھارت میں دیگر تاریخی مساجد بھی اسی طرح کی بے حرمتی کے خطرات کا سامنا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ امتیازی سلوک اقلیتوں کے ساتھ رویے کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔

دفترِ خارجہ نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو سماجی، معاشی اور سیاسی پسماندگی کا سامنا ہے اور عالمی برادری بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور حملوں کا نوٹس لے۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت میں اسلامی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ہندوستانی مسلمانوں سمیت تمام مذہبی برادریوں کا تحفظ کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا