اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 26 سے 27 نومبر 2025 تک مملکت بحرین کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔






