سازشیں کرنے والے تاریخ کی کتابوں میں بند ہو چکے، عوام نے عملی سیاست کو ترجیح دی: مریم نواز

0
530

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کامیابی پر سب سے پہلے اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں، اور نواز شریف سمیت پوری ٹیم اس کامیابی کی مبارکباد کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کبھی میدان نہیں چھوڑا۔ میانوالی سمیت وہ حلقے بھی تبدیل ہو گئے جہاں پہلے ایسا تصور بھی نہیں تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ سازشیں کرنے والے تاریخ کے اوراق میں بند ہو چکے ہیں، عوام اب ان لوگوں کے جلسوں میں بھی نہیں جاتے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے چار سال بدترین دور ثابت ہوئے، سیاست کو داغدار کیا گیا، مگر اب عوام نعرے اور عملی کام میں فرق پہچان چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن اس بات کا ثبوت ہے کہ خدمت کی سیاست کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ نواز شریف کو تین بار وزیراعظم منتخب کرنے والی قوم آج بھی ان پر اعتماد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 40 سال سے نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والوں کا آج خود نام و نشان نہیں رہا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمیں موروثی سیاست کا طعنہ دینے والوں نے خود اپنے خاندان کو الیکشن میں اتارا۔ ہماری تربیت میں بدتمیزی اور انتقام نہیں، خدمت شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے چار سال تباہی سے بھرپور تھے جبکہ آج مہنگائی 40 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد تک آ گئی ہے۔
پنجاب کے عوام کو معیاری علاج، سستی روٹی، محفوظ ماحول اور روزانہ صاف ہونے والی گلیاں، سڑکیں — یہ سب (ن) لیگ کی کارکردگی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 30 ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی گئیں، کسانوں کے لیے بہترین مراعات دی گئیں اور ضروری اشیاء کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکے ہیں کہ ترقی کی چابی صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا