محسن نقوی کی بحرین کے وزیر داخلہ سے ملاقات، انسدادِ منشیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

0
352

منامہ: وفاقی وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے بحرین کے وزیرِ داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے داخلہ نے انسدادِ منشیات کے شعبے میں قریبی تعاون بڑھانے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے اور معلومات کے تبادلے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب کی جانب سے گرمجوش میزبانی پر دلی شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ سکیورٹی و استحکام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان قریبی رابطہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد اور محفوظ مستقبل کے لیے شراکت داری مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا